site can be reached on tom

لاہور : پاکستانی گلوکار علی ظفر کو بھارتی فلم ” ڈیئر زندگی“ سے کٹ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ پر جاری خبروں کے مطابق ہندوستان کی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار وگلوکار علی ظفر کیلئے اب بھارتی فلموں میں چناﺅ مشکل ہو گیا۔
علی ظفر کو  بھارتی فلم ” ڈیئر زندگی“ سے علیحدہ کردیا گیا، علی ظفر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور معاوضہ بھی بھارت کے مقابلے میں کم لینگے۔
علی ظفر نے بھارتی فلموں میں ہٹ ہونے کے بعد نہ صرف پاکستانی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا، بلکہ وہ بھارتی معاوضہ بتا کر فلم میں کام کرنے سے معذوری ظاہر کر دیتے تھے۔

Comments